۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجاب

حوزہ/ فرانس میں سینکڑوں افراد نے اسکولوں میں عبا پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرے کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانس میں سینکڑوں افراد نے اسکولوں میں عبا پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرے کیے۔

خبررساں ادارے العھد نیوز کے مطابق، درجنوں افراد نے مدارس میں عبا پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، لوگوں کے ایک گروپ نے انجمن بنام " میری چادر کو ہاتھ مت لگاو" کے تعاون سے Leplaine d'Nouvel اسکول کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ اس وقت ہوا جب فرانس کی مقامی کونسل نے اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی لگائی ہے، مظاہرین نے اس اقدام کو آزادی کے خلاف قرار دیتے ہویے اسلامو فوبیا کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے عبا پہننے پر پابندی کے خلاف اقدام کو نامناسب قرار دیتے ہویے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کی جائے۔اسی حوالے سے امریکہ میں مذہبی فریڈم کمیٹی نے فرانس سے کہا ہے کہ وہ عبایہ پرپابندی مت لگائے۔

میکرون کی حکومت نے اسکولوں میں عبا پر پابندی کو سیکولرازم کی اقدار قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی تھی۔

فرانس کی حکومت نے سال 2004 میں حجاب کو مذہبی لباس قرار دیتے ہویے اس پر پابندی لگائی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فرانس میں پیتالیس ہزار اسکول کھل گیے تھے جہاں بعض اسکولوں میں حجاب پابندی پر اعتراضات شروع ہوئے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .